چئیرمن پی ٹی آئی سے اہلیہ بشریٰ بی بی اور دونوں بہنوں کی ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)چئیرمن پی ٹی آئی سے ان کی بہنوں عظمیٰ خان، علیمہ خان اور اہلیہ بشری بی بی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔سابق خاتون اول بشری بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں ڈاکٹر عظمیٰ اور علیمہ خان اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔
بشریٰ بی بی اورچیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں مختصر قانونی کارروائی کے بعد اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوئیں، اور تینوں نے عمران خان سے ملاقات کی۔ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی فیملی سے ملاقات میں عمران خان کے خلاف زیرسماعت مقدمات پربات چیت ہوئی اور ان کی صحت سے متعلق معاملات پر بات ہوئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی سے فیملی کی ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی، جس کے بعد تینوں فیملی ممبر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئیں۔واضح رہے کہ جیل میں قیدیوں سے ان کے اہل خانہ کی ملاقات کیلئے منگل اورجمعرات کے دن مختص ہوتے ہیں۔