واشک:سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع واشک میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگروں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی واشک کےعلاقے پلانتک میں خفیہ اطلاعات پر کی گئی، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے جدید اسلحہ ، گولہ بارود برآمد، 3 موبائل فونز اور 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔
واشک میں آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، سکیورٹی ذرائع

ٹیگز:
واشک
