مستونگ میں ٹریفک حادثہ15افراد زخمی

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)مستونگ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 15افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علا قے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹوڈی کار اور پک اپ گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کرد یاگیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج و معالجے کیلئے تشویش ناک حالت میں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا،مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے