کم از کم تنخواہ 50ہزار اور300یونٹ تک بجلی مفت دیں گے، عبدالعلیم خان
خان جہانیاں(ڈیلی گرین گوادر)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ برسراقتدار آکر کم از کم تنخواہ 50ہزار اور300یونٹ تک بجلی فری دیں گے، ساڑھے 12ایکڑ تک کے کسان کو ٹیوب ویل پر بجلی مفت ہوگی، نوجوانوں کو کاروبار کیلئے بلاسود قرضے اور شہریوں میں کچی آبادیوں کو مالکانہ حق دیں گے۔
خان جہانیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے۔استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ برسراقتدار آکر کم از کم تنخواہ 50ہزار اور300یونٹ تک بجلی فری دیں گے، ساڑھے 12ایکڑ تک کے کسان کو ٹیوب ویل پر بجلی مفت ہوگی، نوجوانوں کو کاروبار کیلئے بلاسود قرضے اور شہریوں میں کچی آبادیوں کو مالکانہ حق دیں گے۔
جہانیاں میں استحکام پاکستان پارٹی کے پہلے پاور شو سے خطاب کرتے ہوئےعبدالعلیم خان نے کہا آئی پی پی عوام کے لیے بڑا منشور لیکر آئی ہے۔ انہوں نے کہا ساڑھے 12ایکڑ تک کے کسان کو ٹیوب ویل پر بجلی مفت ہوگی۔اگر جہانگیر ترین نے وعدہ کیا ہے اسے پورا کریں گے300بجلی کا یونٹ فری ہوگابجلی کے 300یونٹ کا سارا خرچ حکومت اٹھائے گی۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ پٹرول آدھی قیمت پر ملے گاپٹرول کی قیمت بڑی بڑی گاڑیوں والے ادا کریں پٹرول کی قیمت کا بوجھ عام آدمی پر نہیں ڈالیں گےکم سے کم اجرت 50ہزار ہوگی۔
صدر آئی پی پی نے کہا شہروں میں تمام کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیں گےغریب کے دکھ درد میں حکومت ساتھ ہوگی جہانگیرترین کی سربراہی میں آئی پی پی دن رات محنت کرے گیا ۔ آئی پی پی کسانوں کو خوشحال کرے گی کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگابے گھر افراد کیلئے شہروں میں بلڈنگز بنائیں گے، پلاٹس ملیں گےسرکاری اراضی غریبوں کے لیے ہے، تمام یونین کونسل کی سطح پر پینے کے صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹ لگائیں گے۔ فلٹریشن پلانٹس کا تمام خرچ حکومت برداشت کرے گی بے روزگار نوجوانوں کیلئے بلاسود آسان قسطوں پر قرض دیں گے
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا ہم چاہتے ہیں کہ جنوبی پنجاب میں بھی ایسے ہسپتال ہوں جو لاہور میں ہے بچوں کے لئے بہترین اسکول ہوں، ہر کسی کے پاس روزگار چاہتے ہیں روزگار ایسا ہو کہ فیکٹریاں کارخانے لگے ہوں پڑھے لکھے نوجوان مارے مارے نہ پھرتے ہوں بہنوں کیلئے منشور میں ویمن امپاورمنٹ اسکلز شامل کی ہے۔کئی بار مسلم لیگ ن پنجاب میں اقتدار میں آچکی ہےآج بھی عوام سے ووٹ مانگنے آئے گی،عوام آخر انہیں کتنی بار موقع دےسندھ میں پیپلز پارٹی 15سال بیٹھی ہے، وہاں عوام کا حال برا ہے پیپلز پارٹی عوام کے سامنے جاکر ڈھٹائی سے کہتی ہے انہیں موقع دے8سالوں میں ہم نے خوابوں کو چکنا چور ہوتے دیکھا۔
عبدالعلیم خان نے تحریک انصاف کے کارکنان سے سوال کرتے ہوئے کہا بدنصیب ہے پی ٹی آئی کا چئیرمین جسکے پاس جہانگیر ترین جیسا آدمی تھا، اس نے ضائع کیاپی ٹی آئی والوں سے پوچھتا ہوں تم لوگوں نے جہانگیر خان، علیم خان کو کس کیلئے قربان کیا تھا کدھر ہے آج عثمان بزدار ؟ کدھر گیا محمود خان ؟ چئیرمین پی ٹی آئی کہتا تھا وہ دس بار وزیراعظم بنا تو وزیراعلی بزدار ہی ہوگا جواب دو پی ٹی آئی والو، کتھے ہے بزدار ؟
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر نے عوام سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ خانیوال میں کیا کوئی گھر بنایا گیا؟کیا خانیوال میں کسی کو نوکری ملی؟ہم نے فوجی تنصیبات پر حملہ دیکھاشاید کبھی بھارت بھی اس کی جرات نہ کرتا کہ وہ ہماری تنصیبات پر حملہ کرتا ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا فرح گوگی کون تھی،پنجاب میں دو دو تین تین کروڑ میں ڈی سی، کمشنر لگائے گئےتبدیلی کے نام پر پیسوں کے نام پر محکموں میں لوگوں کو لگایا گیاپی ٹی آئی میں شمولیت پر جو بتایا گیا دکھایا گیا اس کے الٹ کام کیا گیاپی ٹی آئی چیئرمین نے بزدار کو پنجاب کو تحفے میں دیابزدار فرنٹ مین تھا جو پیسے وصول کرکے آگے بھجواتا تھا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا جہانگیرترین نے فیصلہ کیا کہ عوام کی خدمت کیلئے سیاست میں حصہ لینا ہےفیصلہ کیا کہ اس ملک میں بادشاہت کرنے والوں کے خلاف کھڑا ہونا ہےباریاں لگانے والوں کے چنگل سے عوام کو نجات دلانا ہےباریاں لگانے والوں کے سامنے کھڑے ہوکر سیاست کرنی ہے پنجاب کی سب سے چھوٹی تحصیل میں ایسا ورکر کنونشن کرنے پر سب کو مبارکبادٹی وی پر جو پوچھتے تھے کہ آئی پی پی کے پاس لوگ کہاں سے آئیں گے، عوام نے انہیں جہانیاں میں جواب دے دیاعوام نے اپنی محبت سے ثابت کیا ہے کہ آئی پی پی سے انہیں پیار ہے۔
انہوں نے کہا جلسہ میں حاضرین بتائیں، کیا چوروں کو ووٹ دیں گے؟ بے ایمانوں کو ووٹ دیں گے؟جن لوگوں نے آپ کو اس حال پر پہنچایا، انہیں ووٹ دیں گے؟وعدہ کرتے ہیں آپ کو اکیلا نہیں چھوڑیں گےغریب کے ساتھ کھڑے ہوں گے، مشکل میں ساتھ دیں گےاس ملک کو ان چوروں کی حکمرانی سے نجات دلائیں گےاللہ آپ کا حامی وناصر ہو، پاکستان زندہ باد