جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن 29اکتوبر کو بلوچستان کا دورہ کریں گے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن 29اکتوبر کو بلوچستان کا دورہ کریں گے، جمعیت علماء اسلام نے تیاریوں کے حوالے سے اجلاس طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علما ء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے جمعیت علماء اسلام کا نمائندہ اجلاس 19اکتوبر کو صبح 11بجے صوبائی سیکرٹریٹ جی او آر کالونی میں طلب کرلیا ہے اجلاس میں تمام اضلاع کے امراء اور نظماء کوشرکت کی تاکید کی گئی ہے۔اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کے 29اکتوبر کو بلوچستان کے دورے اور جے ٹی آئی کنونشن میں شرکت، آنے والے انتخابات کی تیاریوں پر غور کیا جا ئے گا۔اجلاس میں تمام اراکین کو بروقت شرکت یقینی بنانے کی تاکید کی گئی ہے۔