لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)لورالائی میں پو لیس نے مختلف کاروائیوں میں 2مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پو لیس کے مطابق ایس ایس پی لورالائی اصف حلیم کی ہدایات پر ایس ڈی پی او کلیم اللہ جلالزئی کے زیرنگرانی ایس ایچ او لورالائی عبدالرحمن لونی کی سربراہی میں پولیس تھانہ صادق علی شہید ٹیم نے کاروائی کر تے ہوئے مقدمہ فرد نمبر 85/023 بجرم 302/324/337ADFb147/148/149/506(2) مطلوب مفرور ملزم عبدالخالق ساکن ڑڑکاریز لورالائی کوگرفتار کر لیا جبکہ دوسری کاروائی میں اغوا کے مقدمہ فردنمبر 87/023 بجرم 147،149،365 میں مطلوب مفرور ملزم ولی محمد ساکن پٹھان کوٹ لورالائی گرفتارکر لیا گیا مزید کاروائی جاری ہے۔
لورالائی، پو لیس کی مختلف کاروائیوں میں 2مطلوب ملزمان گرفتار

ٹیگز:
ملزمان گرفتار
