کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے ژوب کے علاقہ سمبازہ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں چار سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک مذمتی بیان میں نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف پوری دلیری اور جواں مردی سے کاروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے ہمارے سکیورٹی اداروں نے ہمیشہ ملک کی بقا اور سلامتی کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ مٹھی بھر عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں اور ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے انہوں نے وطن کی حفاظت اور خدمت کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
ہمارے سکیورٹی اداروں نے ہمیشہ ملک کی بقا اور سلامتی کے لئے قربانیاں دی ہیں، میر علی مردان خان ڈومکی

ٹیگز:
میر علی مردان خان ڈومکی
