کوئٹہ(این این آئی)نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے مستونگ میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے نگران وزیراعلیٰ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔انہوں نے کہا کہ تخریب کار عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے اور پر امن جلوس کو نشانہ بنانے والوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں اپنی صفوں میں دہشت گردی کے خلاف مکمل اتحاد پیدا کرنا ہوگااسلام امن اور رواداری کا مذہب ہے اور ایسی سفاک کاروائیاں کرنے والے خود کو مسلمان نہیں کہہ سکتے نگران وزیراعلیٰ نے ریسکیو ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام زخمیوں کو فوری طور پر علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائے انہوں نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی بلند درجات اور سوگوار خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے مستونگ بم دھماکے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا

ٹیگز:
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان
