خضدار(ڈیلی گرین گوادر) ایس ایس پی خضدار میرحسین لہڑی نے کہاہے کہ پولیس قیام امن کے لئے ذمہ دارانہ انداز میں کردار نبھارہی ہے، خصوصی پلان کے تحت تمام تر منفی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں، بدامنی منشیات چوری ڈکیتی سمیت تمام جرائم کو روکنے کے لیئے حکمت عملی بناچکے ہیں اور اس پر کام کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل جرنلسٹس آرگنائزیشن بلوچستان کے صدر عبداللہ شاہوانی و ایپکا خضدار کے صدر منظور احمد نوشاد ثناء اللہ جام نوراحمد و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سی آئی اے انچارج مقبول موسیانی بھی موجود تھے۔ اس سے قبل ملاقات کے موقع پر حافظ حمیداللہ مینگل نے انہیں دکانداروں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ خاص کر واپڈا کریک ڈاؤن اور دکانداروں پر بننے والے مقدمات کی روک تھام اور اس میں نرمی پیدا کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ایس ایس پی خضدار کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ہم سے جتنا بھی ہوسکا وہ کریں گے تاہم اب صارفین اور واپڈا کے درمیان ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور اس مسئلے کا حل نکل رہاہے۔ ایس ایس پی خضدار میر حسن لہڑی کا مذید کہنا تھا کہ پولیس کسی بھی جرم کو فراموش نہیں کررہی ہے بلکہ ایسے تمام جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹھرے میں لانا پولیس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے اور یہ ذمہ داری پولیس احسن انداز میں نبہارہی ہے۔ منشیات کے اڈے ختم کرنے کے لیئے اقدامت اٹھارہے ہیں گزشتہ روز تین افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اور ان پر ایف آئی آر درج کرلیا گیا ہے کوئی چلتا پھرتا اگر منشیات فروخت کررہاہے تو اس حوالے سے عوام پولیس کے علم میں لائیں تاکہ وہاں منشیات کا راستہ روکا جاسکے منشیات کے خاتمے کے لئے ہم حکمت عملی بنا کر موثر جدوجہد کررہے ہیں۔خضدار پولیس محدود نفری کے باوجود اپنی ذمہ داریاں نبہارہی ہے اور چیزیں بہتر ہورہی ہیں انشاء اللہ اس میں مذید بہتری آئے گی۔ایس ایس پی خضدار میرحسین لہڑی کا کہنا تھاکہ خضدار ایک پر امن ضلع بن چکا ہے پولیس دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات عمل میں لارہی ہے خضدار میں امن وامان قائم اور عوام کی جان ومال کی حفاظت ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے عوام کو چاہیے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور ملزمان کی نشاندہی کریں اور ان پر پرچہ کاٹنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ جرائم کی بیخ کنی اور جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ شکنی ہوسکی اور انہیں قانون کی گرفت میں لاسکیں۔
پولیس قیام امن کے لئے ذمہ دارانہ انداز میں کردار نبھارہی ہے، ایس ایس پی خضدار میرحسین لہڑی

ٹیگز:
میرحسین لہڑی
