کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر محمد زبیر جمالی نے بلوچی زبان کے شاعر قاضی مبارک کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر داخلہ بلوچستان نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ قاضی مبارک نے ادب کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دیں، وہ ایک باکمال شاعر اور ادیب تھے۔ ادب کے شعبے میں وہ ایک اداریکی حیثیت رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
قاضی مبارک نے ادب کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دیں، میر محمد زبیر جمالی

ٹیگز:
میر محمد زبیر جمالی
