اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزارت قانون و انصاف نے سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں جاری رکھنے کی منظوری دے دی تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اٹک جیل میں کی جائے گی۔
وزارت قانون و انصاف نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کی سماعت کی منظوری دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
دوسری جانب شاہ محمود قریشی کیخلاف درج سائفر کیس کی سماعت اسلام آباد میں ہی ہوگی اور انہیں چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

