اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) اسلام آباد کے مجسٹریٹ نے ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی رہنما شہریارآفریدی کی گرفتاری کالعدم قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی رہنما شہریارآفریدی کی گرفتاری کالعدم قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کردی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہیکہ سنگل بینچ کا فیصلہ طے شدہ قانونی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، فیصلہ سناتے ہوئے جوڈیشل مائنڈ اپلائی نہیں کیا گیا، سنگل بینچ کے اس فیصلے سے انصاف کا بول بالا نہیں خاتمہ ہوگا۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی کہ حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے 16 اگست کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

