لاہور (ڈیلی گرین گوار) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ضلع لاہور کے تحت جلسہ عام بعنوان میرا وطن سنوار دو کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کی معزر خواتین اساتذہ ,وکلاء طالبات سمیت ہزاروں معزز خواتین نے شرکت کی سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ27 رمضان المبارک کی عظیم رات یہ خطہ ارض ہمیں ملا یہ وطن عزیز جسے مدینہ ثانیہ کی حثیت سے دنیا کے نقشے پر ابھرنا تھالیکن افسوس ہمیں اب تک کافرانہ نظام سے آزادی نہیں ملی ،اداروں میں وہی نظام ہے ۔
ظالم معاشرے سے لوگ نکل پڑتے ہیں ۔اور پھر حادثے ہوتے ہیں ۔ ہمارے حکمران وہ بنے جن کا نظریہ پاکستان سے کوئی تعلق نہ تھا ۔ آزادی کے بعد سودی نظام اب بھی ہے،عدالتوں میں ظلم ہے ،کرپشن عام ہےڈوبتی کشتی میں پاکستان کے نوجوان بیٹھے ہیں المیہ یہ ہے کہ مایوسی کی حالت میں وہ وطن چھوڑ کر ظالمانہ نظام سے بچنے کے لئے پیٹ کی خاطر نکلے اور سمندر نے نگل لیاجماعت اسلامی کا منشور اعتدال پسند ضابطہ اور ملکی ترقی کا زینہ ہے اور یہی دراصل نظریہ پاکستان کی تکمیل کا پروگرام ہے انہوں نے کہا کہ وطن کے جوانوں کو مایوسی کی ضرورت نہیں -رب نے ہمیں لازوال نعمتوں سے نوازا ہے ۔دریا ،فصلیں ،سمندر ،گیس پٹرول ،نوجوان ،کوئلےکے ذخائر ،پانچوے نمبر کے سونے کے ذخائر ،پیٹرول۔کا چوتھا بڑا پیداواری ملک ہے،دنیا کا تیسرا بڑا کاٹن کا پیداواری ملک ہے جس کا دنیا میں مقابلہ نہیں کیا جا سکتا ۔گندم کا پیداواری ملک ہے مگر المیہ کہ اس قوم کو آٹا نہیں مل رہا۔،سب سے بڑھ کر کلمہ لا الہ الااللہ جیسی نظریاتی اساس ہمیں دی ہے۔

المیہ ہم مالیاتی اداروں کے سامنے اس کے باوجود کشکول لیے کھڑے ہیں ۔ قوم کے اتحاد کو پارہ پارہ کرکے آپس میں دست و گریباں کردینا اللہ کی ناراضگی کا پیش خیمہ ہے سرکاری مال ،توشہ خانے سب کو نظریاتی مفلسوں نے لوٹ ڈالا اہل اور دیانت دار قیادت جماعت اسلامی کی صورت میں میسر ہے ,حقیقی جمہوری جماعت ،کرپشن سے پاک ہے۔ بے داغ ماضی ہے۔ عبد السّتار افغانی ،نعمت اللہ ، ،باشعور اور بہترین،دیانت دار لوگ ،آئیں اس قافلے میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔ آزاد ،مستحکم۔پاکستان کے لئے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کریںاللہ ہمارے اداروں، ہمارے حکمرانوں،ہمارے سیاستدانوں اور ہماری قوم کو سمجھ اور شعور دے ۔ملک کے سیاسی حالات میں کراچی اور گوادر کے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کی کامیابی ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے- اب جماعت اسلامی ان شاءاللہ اپنی دیانتدار امیدواران کےساتھ قومی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان ہی تمام مسائل کا حل ہے-
پٹی سیکرٹری ثمینہ سعید نے کہا کہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی تمام دینی اور سیاسی جماعتوں میں سب سے بڑا خواتین نیٹ ورک ہے کسی بھی دوسری سیاسی جماعت میں خواتین کا اس اتنا منظم ونگ موجود نہیں الحمدللہ یہ اعزاز جماعت اسلامی کو حاصل ہے- دین پر عمل کونوں میں چھپ کر بلکہ اس کا تعلق انسانوں کے اجتماعی معاملات میں نفاذ سے ہے ۔مولانا سید ابو الاعلی مودودی رحمۃ اللہ علیہ نے اقامت دین کے بنیادی مقاصد کے لئے درکار جذبوں کو جلا بخشی ناظمہ صوبہ وسطی پنجاب ربیعہ طارق نے کہا کہ پاکستانی عورت نہ گھر میں بنیادی سہولیات سے آراستہ ہے , نہ ملازمت کی جگہ پر ان کی عزت اور جان محفوظ ہے- اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستانی خواتین اپنے حق کی خاطر اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے انفرادی اور اجتماعی طور پر ملکی استحکام کےلئے اپنا کردار ادا کریں حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی ڈپٹی سیکریٹریز ثمینہ سعید، ،صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق, نائب ناظمہ ڈاکٹر زبیدہ جبیں, شہروز غضنفر , نازیہ توحید ،صدر ضلع لاہور عظمی عمران اور نائبین راشدہ شاہین، ڈاکٹررابعہ عامر، ڈائریکٹر فلاح خاندان عافیہ سرور بھی موجود تھیں ۔

