اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل نے جمعیت علمائے اسلام کے باجوڑ ورکرز کنونشن میں خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 40سے زائد افراد کی شہادت اور 200سے زائد کے زخمی ہونے پر تشویش اور یہ انتہائی دالخراش واقعہ ہے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے ان واقعات کا مقصد جمہوریت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا ہے انہوں نے پی ڈی ایم کے سربراہ و جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان و پارٹی رہنماؤں کارکنوں سے اس سانحہ پر اظہار افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا –
باجوڑ ورکرز کنونشن میں خود کش حملے جیسے واقعات کا مقصد جمہوریت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا ہے، سردار اختر جان مینگل

ٹیگز:
سردار اختر جان مینگل
