حب(ڈیلی گرین گوادر) حب ڈیم پانی بھر گیا اسپل وے سے پانی کا اخراج شروع ہو نے کا امکان حب ندی سے متصل آباد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے دریجی سمیت خضدار کے پہاڑی علاقوں میں گزشتہ چند دنوں سے جاری بارشوں کے بعد سیلابی ریلے حب میں داخل ہونے سے حب ڈیم مکمل بھرگیا ہے اور ڈیم کے اسپل وے سے آہستہ آہستہ پانی کا اخراج حب ندی میں شروع ہوگیا ہے جس کے پیش نظر حب کے ضلعی انتظامیہ نے حب ندی سے متصل آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لئے مساجد میں اعلانات کے ذریعے ہدایات جاری کردیئے ہیں
حب ڈیم پانی بھر گیا اسپل وے سے پانی کا اخراج شروع ہو نے کا امکان

ٹیگز:
حب ڈیم
