اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)سینئر صحافی ارشد شریف (مرحوم) کی بیٹی علیزہ ارشد نے بھی صحافت کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ارشد شریف کو 23 اکتوبر 2022ء کو کینیا میں بہیمانہ طور پر قتل کیا گیا، ان کے قتل پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس بھی لے رکھا ہے۔
مرحوم سینئر صحافی کی بیٹی علیزہ ارشد اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صحافت میں آ گئی ہیں،انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل جوائن کر لیا ہے، اس موقع پر سینئر صحافیوں اور سیاستدانوں نے علیزہ ارشد کو دعاؤں سے نوازا ہے۔

