واشنگٹن (ڈیلی گرین گوادر) واشنگٹن میں پاکستانی قونصل خانے کی طویل عرصے سے غیر استعمال شدہ عمارت بالآخر جمعرات کے روز نیلامی کے ذریعے فروخت کر دی گئی۔یہ پراپرٹی پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت عبدالحفیظ خان نے کامیابی بولی کے بعد خریدی ، انہوں نے عمارت کی 7.1 ملین ڈالر کی بولی لگائی تھی۔واشنگٹن میں پاکستانی قونصل خانے کی عمارت کی فروخت کی باضابطہ منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی۔واشنگٹن کے والڈورف آسٹوریہ ہوٹل میں منتقلی کی تقریب ہوئی جس میں پاکستانی سفیر مسعود خان، کانگریس ویمن جیسمین کروکٹ، کانگریس مین گریگوری میکس اور سابق کانگریس ویمن ایڈی برنیس جانسن نے شرکت کی۔اس موقع پر پاکستانی نژاد بزنس مین عبدالحفیظ نے اپنی بولی قبول کرنے پر سفیر اور کابینہ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی نژاد فرد ہونے کی حیثیت سے ان کے لیے ایک ایسی عمارت کا مالک ہونا فخر کی بات ہے جس نے کئی دہائیوں سے پاکستان کی کمیونٹی کی خدمت کی ہے۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی تاریخی عمارت 7.1 ملین ڈالر میں عبدالحفیظ خان نے خریدلی

ٹیگز:
واشنگٹن
