اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) اگلے کچھ دنوں میں جہانگیر ترین اور علیم خان اسلام آباد ، کراچی اور لاہور میں اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے سربراہ پاکستان استحکام پارٹی جہانگیر ترین نے وطن واپس آتے ہی سیاسی رابطے تیز کر دیے ہیں۔ جہانگیر ترین کی پارٹی میں پنجاب سے 30 سے زائد سابق ارکان کی شمولیت کا امکان ہے۔ اس حوالے سے پارٹی قیادت نے خیبر پختونخواہ میں بھی بڑی اہم سیاسی شخصیات سے بھی رابطے کیے ہیں۔آئندہ ہفتے پارٹی کو الیکشن کمیشن سے رجسٹر کروا یا جائے گا ۔ سربراہ پاکستان استحکام پارٹی جہانگیر ترین اور پارٹی صدر علیم خان کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کیلئے درخواست جمع کروائی جائے گی۔ پاکستان استحکام پارٹی ملک میں بڑے پیمانے پر ممبر سازی مہم بھی شروع کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے ۔
جہانگیر ترین نے وطن واپس آتے ہی سیاسی رابطے تیز کر دیے

ٹیگز:
جہانگیر ترین
