کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت مون سون کی ممکنہ شدید بارشوں کے پیش نظر متعلقہ محکموں کی پیشگی تیاریوں اور حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشین ڈاکٹر یاسر بازئی،اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کوئٹہ ڈویژن بابر خان کے علاؤہ محکمہ ایریگیشن،پی ڈی ایم اے، ایجوکیشن،صحت،سی اینڈ ڈبلیو میٹروپولیٹن کارپوریشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ اور ڈپٹی کمشنر چمن اسماعیل ابراھیم بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے تمام متعلقہ ڈی سیز اور محکموں کے درمیان جامع حکمت عملی کے تحت مشترکہ تعاون اور برساتی نالوں، سیوریج سسٹم کی بہتری اور صاف کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کی بارشوں سے قبل تمام برساتی نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس حوالے سے متعلقہ محکمے فوری طور عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تمام ادارے مون سون سے قبل اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کریں جبکہ ضروری مشینریز، ڈی واٹرنگ پمپس اور ریسکیو عملے کو الرٹ رکھا جائے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے مون سون کی متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں تاکہ شدید بارشوں کی صورت میں مالی اور جانی نقصانات کا اندیشہ نہ رہے۔انہوں نے کہاکہ رواں ماہ سے مون سون بارشیں شروع ہونے والی ہیں کیونکہ گزشتہ سال کی شدید اور طوفانی بارشیں رہیں۔لہذا اس سال بارشوں میں عوام کو نقصان سے بچانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو مون سون بارشوں میں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی کنٹی جینسی پلان تیار کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں میں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی کنٹی جینسی پلان مرتب کیاجائیتاکہ ہنگامی صورتحال سے باخوبی نمٹا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں کی نشاندہی کی جائے تاکہ شہریوں کو فوری طور پر مشکلات سے بچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لائے،اس معاملے پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور چھوٹے بڑے برساتی نالوں پر نظر رکھی جائے اگر کہیں کوئی مسئلہ ہو تو اسکو فوری حل کیا جاسکے۔تمام ڈپٹی کمشنرز محکمہ ایریگیشن سے بھاری مشینریز کی موجودگی کو یقینی بنائیں جبکہ پروائٹ افراد اور کنٹریکٹرز سے بھی مشینریز حاصل کئے جائیں۔محکمہ ایریگیشن کو ہدایت کی کہ ایس ڈی اوز اور ایکسینز کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ محکمہ صحت تمام ہسپتالوں میں عملے،ادویات اور سہولیات کے لئے اقدامات کرے۔
مون سون کی بارشوں سے قبل تمام برساتی نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، کمشنر کوئٹہ ڈویژن

ٹیگز:
کمشنر کوئٹہ ڈویژن
