کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رہنما ء ورکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے نے کہا ہے کہ شہید عثمان خان کاکڑ کو انکی قر بانیوں اور قومی خدمات پر خراج عقیدت پیش کر نے کے لئے آج 21جون کو انکی دوسری برسی کے موقع پر ایو ب اسٹیڈیم کوئٹہ میں جلسہ عام منعقد ہوگا، پی ڈی ایم کی حکومت کواتنی توفیق نہیں ہوئی کہ وہ شہید عثمان خان کاکڑ کے قتل کی تحقیقات کر ے،ہمیں پشتونخواء میپ کے اداروں،کارکنوں اور عوام کی بھر پور تائید وحمایت حاصل ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق بدستور پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کا رکن ہوں۔ یہ بات انہوں نے منگل کو خوشحالی کاسی، زمان خان کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پشتونخواء ملی عوامی پارٹی نے پشتونخواء میپ کے رہنماء شہید عثمان خان کاکڑ کی شہادت کی دوسری بر سی کو عقیدت و احترام سے منانے کا فیصلہ کیا ہے، شہید عثمان خان کاکڑ کو خراج عقیدت پیش کر نے کے لئے ملک اور تمام اہم مراکز میں تعزیتی اجتما عات کا سلسلہ جا ری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کے ادارہ ثقافت میں 19اور 20جون کو عثمان خان کاکڑ کی تصوریری نمائش کی گئی جس میں مایہ ناز آرٹسٹ کی جانب سے بنائی گئی شہید عثمان خان کاکڑ کی دلکش تصاویر پیش کی گئیں۔ انہوں نے کہاکہ پشتونخواء میپ کے زیر اہتمام آج 21جون 2023کو کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں شہید عثمان خان کاکڑ کی دوسری برسی کے موقع پر جلسہ عام منعقدہوگا جس کی تیاریوں،تشہیراور عوام کے ہر مکتبہ فکر کی بے مثال پذیرائی اور شرکت کی بنیاد پر اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ جلسہ عام عوام کا حقیقی معنوں میں نمائندہ اور تاریخی قومی اجتماع ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ قومی اجتماع میں شہید عثمان خان کاکڑ کو انکی قر بانیوں اور قومی خدمات پر خراج عقیدت پیش اور پشتونخواء میپ اس عظیم قومی رہبر کے ملی ارمانوں کی تکمیل کے عز م کا اعادہ کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ 27اور 28دسمبر 2022کوکوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں منعقدہ قومی کانگرنس پشتونخواء میپ کے آئینی اداروں اور کارکنوں کا حقیقی اور نمائندہ قومی کانگرنس تھا اور اس نمائندہ پارٹی کانگرنس نے پشتونخواء میپ کے آئینی و منشور کے مطابق پارٹی کے رہنماء اداروں کا انتخاب عمل میں لایا جس کے تحت خوشحال کاکڑ پارٹی کے چیئر مین، مختار خان یوسفزئی شریک چیئر مین منتخب ہوئے اور پارٹی نے قومی کانگریس کے مستند دستاویزات اور پارٹی کے منتخب مرکزی و صوبائی عہدیداروں کے کوائف الیکشن کمیشن کو پیش کئے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کے سابق چیئر مین محمود خان اچکزئی نے پارٹی کے حقیقی قومی کانگرنس کو متنا زعہ بنا نے کی غرض سے 19اور20دسمبر کو پارٹی آئین کے بنیادی اصولوں کے بر خلاف ایک قبائلی ہجوم کو کانگرنس کا ن دیکر جعلی کانگرنس کا انعقاد کیا اور الیکشن کمیشن میں اپنے کا غذات جمع کئے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے الیکشن کمیشن میں سابق چیئر مین کے غیر آئینی اقدامات اور غلط بیانیے کے خلاف بروقت آئینی پٹیشن دائر کی اور الیکشن کمیشن کے سامنے تمام حقائق پیش کئے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے مطابق ہمارے حق میں فیصلہ کر نے کے بجائے مقدمے کو ٹالنے کا نامناسب فیصلہ کیا اور ہمیں انصاف کے لئے کسی اور مناسب فورم سے رجوع کر نے کا مشور ہ دیا۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلا م آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی جو باقاعدہ سماعت کے لئے منظور ہوئی کیس کی پیشیاں جا ری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں پشتونخواء میپ کے اداروں اور کارکنوں اور عوام کی بھر پور تائید وحمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ سا بق چیئر مین محمود خان اچکزئی اور انکے آلہ کاروں کی بوکھلا ہٹ کا یہ عالم ہے کہ پشتونخواء میپ کو قومی اور سیا سی جدو جہد سے روکنے کی غرض سے ہمارے خلاف کوئٹہ کی سول عدالت میں مقدمہ دائر کیا اور سول عدالت نے حقائق کا ادرا ک کئے بغیر ہمارے خلاف فیصلہ صادر کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے مطابق آج بھی بدستور پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کا رکن ہوں۔
محمود خان اچکزئی کی بوکھلا ہٹ کا یہ عالم ہے کہ سیا سی جدو جہد سے روکنے کی غرض سے ہمارے خلاف مقدمہ دائر کیا، نصر اللہ خان زیرے

ٹیگز:
نصر اللہ خان زیرے
