کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ امان اللہ کنرانی کو قائم مقام صوبائی کمشنر بلوچستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے وزیر اعلیٰ نے امان اللہ کنرانی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر ایڈووکیٹ کی تعیناتی سے بوائے سکاوٹ ایسوسی ایشن میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی اور ایسوسی ایشن کی کارکردگی میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا واضح رہے کہ صوبائی کمشنر بلوچستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی مقررہ مدت پوری ہونے پر سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ امان اللہ کنرانی کو قائم مقام صوبائی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔
سینئر ایڈووکیٹ کی تعیناتی سے بوائے سکاوٹ ایسوسی ایشن میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی، وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
