لاہور (ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیراعلیٰ اور رہنما ن لیگ حمزہ شہباز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے چار سال انتشار کا دور رہا ہے،یہ مکافات عمل ہے، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تھا۔سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ مکافات عمل ہے کس طرح نوازشریف، شہباز شریف، مریم نواز، خواجہ سعد ، حافظ نعمان کو جیلوں میں ڈالا، سب باعزت بری ہوگئے، منی لانڈرنگ پر شور مچاتے کہ چور ڈاکو ہیں جب شہباز شریف نے میثاق معیشت کا کہا تو چور ڈاکو کہا۔حمزہ شہباز نے کہا نواز شریف صاحب سرخرو ہوئے، 60 ارب روپے قوم کا غبن ہوا اب واپسی کی باری تو جھوٹ کا چورن بیچا جا رہا ہے، آپ جناح ہائوس کو جلائیں ، شہیدوں کے ماڈل کو جلائیں ، جو ہمسایہ ملک نہ کر سکا انہوں نے کر دکھایا یہ سیاست نہیں دہشت گردی ہے انہیں کیفر کردار تک پہنچنا چاہیے۔
انہوں نے کہا سپریم کورٹ اہم ستون ہے انصاف کےلئے اپنا گھر درست کرنا چاہیے،عمران خان جس طرح مسٹر کلین کہتے آج کرپشن کا سب کچھ کھل کر سامنے آ گیا ہے، انصاف ہوگا قانون کے تحت ساٹھ ارب کا انصاف ہوگا۔حمزہ شہباز نے کہا تمام لوگ باعزت بری ہوئے ہیں، جھوٹ کا چورن نہیں چلے گا، تین، چارسال جھوٹ اور انتشار کا دور رہا، اس سے ملک کا نقصان ہوا، ہمارے رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔
سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ مکافات عمل ہے جو ان کےسامنے آ رہا ہے، ہمارے رہنما عدالتوں سے باعزت بری ہوئے، ان کے اپنےاحتساب کی باری آئی تو جھوٹ کا چورن بیچا گیا، بھارت پاکستان کے خلاف جو نہ کرسکا ان لوگوں نے کر دکھایا۔انہوں نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ میں ملوث شرپسندعناصر کو اپنے انجام تک پہنچانا چاہیے، کسی کی محبت میں آئین کو ری رائٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔

