دالبندین(ڈیلی گرین گوادر) دالبندین لیویز فورس نے سینکڑوں بوریاں چینی اور یوریا کھاد کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔ لیویز ذرائع کے مطابق دالبندین کیو آر ایف ٹیم نے یک مچ کے مقام پر آر سی ڈی شاہراہ پر چیکنگ کے دوران تین کنٹینرز پر مشتمل سینکڑوں بوریاچینی اور یوریاکھاد بغیر دستاویزات کے نوکنڈی لے جارہے تھے نوکنڈی سے براستہ پاک افغان سرحد سے افغانستان اسمگل کی کوشش کو ناکام بنا دیا اے سی دالبندین عبد الباسط بزدار کے مطابق 2550 بوریاں چینی اور سینکڑوں بوریاں یوریا کھاد ضبط کرکے سرکاری گدام میں جمع کردیاہے۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر عوام کے سامنے کچھ تعداد میں چینی نیلام کیا جائے گا، اور تمام ٹرانسپورٹرز کو انتظامیہ کی جانب سے سختی کے ساتھ ہدایت کی گئی ہے بغیر دستاویزات کی چینی اور یوریاں کھاد لوڈ نہ کرے جسکی اسمگلنگ پر سخت پابندی عائد ہے۔
دالبندین، لیویز فورس نے سینکڑوں بوریاں چینی اور یوریا کھاد کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

ٹیگز:
دالبندین
