ترکیہ(ڈیلی گرین گوادر) ترکیہ میں صدارتی انتخابات کے رن آف مرحلے میں رجب طیب اردوان نے ایک مرتبہ پھر فتح حاصل کرلی ہے آئندہ 5 سال کیلئے صدر منتخب ہوگئے، ان کی جیب کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔ مسلم ممالک کے سربراہان سمیت عالمی برادری کی جانب سے نومنتخب ترک صدر کیلئے مبارکباد کے پیغاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ترکیہ کے رن آف الیکشن میں رجب طیب اردوان کی جیت کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا، ترک سپریم الیکشن کونسل کے چیئرمین احمد ینر کے مطابق وہ 52 فیصد ووٹ حاصل کرکے ایک بار پھر ترکیہ کے صدر منتخب ہوگئے۔
ترک میڈیا کے مطابق پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شروع ہو کر شام پانچ بجے تک جاری رہا۔اردوان کے حریف کمال کلچداراولو نے تقریباً 48 فیصد ووٹ حاصل کئے، 6 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ترک شہری ووٹ کے اہل تھے اور ترک انتخابات میں ٹرن آؤٹ 87 فیصد رہا، مجموعی طور پر 5 کروڑ 40 لاکھ ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔رجب طیب اردوان کی جیت پر ترکیہ بھر میں جشن کا سماں ہے، ان کے حامیوں کی جانب سے ریلیاں نکالی جارہی ہے۔

