کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جامعہ بلو چستان نے طلباء کا وقت ضائع ہو نے سے بچانے کے لئے ہفتے کی چھٹی ختم کر نے کا اعلان کر دیا۔ جمعرات کو جامعہ بلو چستان کے رجسٹرار محمد طارق جو گیزئی کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق جا معہ بلو چستان میں جا ری سمسٹر کے دوران طلباء اور طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہو نے سے بچانے کے لئے اور سمسٹر کی بروقت تکمیل کو مد نظر رکھتے ہوئے جامعہ میں ہفتے کی چھٹی ختم کر دی گئی ہے فیصلے کا اطلاق جامعہ کے تمام طلباء اور اسٹاف پر ہو گا۔
جامعہ بلو چستان کا طلباء کا وقت ضائع ہو نے سے بچانے کے لئے ہفتے کی چھٹی ختم کر نے کا اعلان

ٹیگز:
جامعہ بلو چستان
