کوہلو(ڈیلی گرین گوادر) بارکھان میں مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام بارکھان کے علاقے رکنی میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جامیر خان مری جاں ہوگیا ہے۔لیویز کے مطابق ملزمان فرارہونے میں کا میاب ہو گئے۔لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حولے کر دی گئی مزید کاروائی جاری ہے۔
بارکھان ، مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
فائرنگ
