کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے ڈاکٹر نبی داد بگٹی اور ڈاکٹر فیاض لاشاری کی اغوا کی اسلام آباد سے کوئٹہ واپسی پر زیارت کراس کے قریب نامعلوم افراد کی طرف سے اغواہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے کہا ہے کہ ہم نے ماضی میں بھی ڈاکٹروں کے اغوا کے واقعات کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے سخت احتجاج کے ذریعے ان کی بازیابی یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان، وزیر داخلہ بلوچستان اور آئی جی بلوچستان سے ڈاکٹر نبی داد بگٹی اور ڈاکٹر فیاض لاشاری کی فوری بازیابی کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہیں بصورت دیگر سخت لائحہ طے کرکے بھرپور احتجاج کی کال دیں گے محکمہ صحت کی دیگر تنظیمات کے ساتھ رابطے کے بعد ایک مشترکہ لائحہ عمل مرتب کریں گے
ڈاکٹر نبی داد بگٹی اور ڈاکٹر فیاض لاشاری کی اغوا کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

ٹیگز:
ینگ ڈاکٹرز
