قلات (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں گرانفروشوں سے آئینی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ ضلع سے باہر مویشی کی ترسیل پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک کے مہینے میں نافذ مویشیوں کے دوسرے اضلاع میں ترسیل پر پابندی کو یقینی بنارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اپنے دفتر میں آئے ہوئے شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر منیراحمددرانی نے بڑی تعداد میں شہریوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلیے موقع پر ہدایات بھی دیں۔منیر احمد درانی نے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری اور چوری ڈکیتی کے واقعات کی روک تھام کیلیے ضلعی پولیس اور لیویز کو ٹھوس اقدامات کی ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ مزید متحرک رہے انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی قانون سے کھیلنے کی قطعی اجازت نہیں دیں گے۔ ڈپٹی کمشنر قلات نے شہریوں کی شکایت پر بہادرزئی کوہنگ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں بے جائے تعطل کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر فراہمی آب کے مسئلے پر سنجیدہ اقدامات اٹھاکر رپورٹ کریں۔ انہوں نے ضلع میں چھوٹے اور بڑے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کے شکایت پر متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کی اور ضلع میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے وضع کردہ قیمتوں کے اطلاق اور بالخصوص قصائیوں کو اسکا پابند بنانے کی ہدایات دی۔ انہوں نے ایک شہری کی شکایت پر سبزی منڈی کے قریب واقع سڑک کی تعمیر و مرمت کی یقین دہانی کروائی۔ڈپٹی کمشنر نے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ڈی ایچ او کو ہدایت کرتے ہوئے شہریوں کے شکایات کے ازالے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ایک سائل کی درخواست پر ایم ایم ڈی ڈیپارٹمنٹ کو حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے ازالے اور بلڈوزر گھنٹوں کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی دیں۔
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں گرانفروشوں سے آئینی ہاتھوں سے نمٹیں گے ، منیر احمد درانی

ٹیگز:
منیر احمد درانی
