اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) اسلام آباد کے کاہنہ تھانے کی حدود میں اتوار کو ایکسپریس وے پر ایک کار اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم میں تین نوجوان دوست جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایکسپریس وے پر ٹرک کار سے ٹکرا گیا۔ جس کے نتیجے میں تین نوجوان دوست موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جبکہ ایک اور دوست کو شدید چوٹیں آئیں۔سب دوست پڑوسی تھے اور ایک ہی گلی میں رہتے تھے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عباس شاہ، عباس احمد اور سعد احمد کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔
اسلام آباد : ٹرک کار سے ٹکرا گیا تین جاں بحق ایک شدید زخمی

ٹیگز:
اسلام آباد
