دمشق(ڈیلی گرین گوادر) اسرائیل نے شام کے دارالحکومت کو نشانہ بناتے ہوئے میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعا کے مطابق ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں اسرائیل کا شام کے دارالحکومت پر یہ تیسرا حملہ ہے جس میں دو شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔صنعا نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے مقبوضہ شام کے گولان کی سمت سے میزائل حملہ کیا جس میں دمشق اور جنوبی علاقے کے آس پاس کے کچھ مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شام کے فضائی دفاع نے میزائلوں کو روکنے کی کوشش کی اور ان میں سے کچھ کو مار بھی گرایا تاہم ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ مادی نقصانات کی بھی اطلاع ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل جمعے کے روز دمشق کے مضافات میں ہوئے اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کے اسلامی انقلابی گارڈز کور (IRGC) کا ایک جاں بحق ہوا تھا۔
اسرائیل کا شام پر میزائل حملہ، 2 شہری ہلاک

ٹیگز:
میزائل حملہ
