بھارت میں کنویں میں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی۔مندرمیں کنویں پر لینٹر ڈال کر فرش بنایا گیا تھا،جو ٹوٹ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہراندورمیں واقع مندر میں مذہبی تہوارکے موقع پرلوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔بے تحاشا رش کے باعث مندر کے کنویں پربنایا گیا فرش وزن نہ سہہ سکا اور ٹوٹ گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد زائرین کنویں میں گرے،19 افراد کو ریسکیو کرلیاگیا۔کنویں میں پھنسے مزید لوگوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
بھارت میں مندر کے کنویں پربنا فرش ٹوٹنے سے 35 افراد ہلاک 19 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا

ٹیگز:
بھارت
