کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیرمولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ایوب حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ حافظ شبیر احمد مدنی مفتی رحمت اللہ میر فاروق لانگو چوہدری محمد عاطف مولانا حافظ سردار محمد نورزئی مولانا جمال الدین حقانی نے کہاہیکہ خانہ و مردم شماری کے عمل میں مزید توسیع کی جائے، کوئٹہ کی آبادی کوکم شو کرنے کا قوی اندیشہ ہے، اب تک صوبائی دارالحکومت اور گردونواح میں شماری کا عمل مکمل نہیں ہے، ادارہ شماریات انسانی وائینی حقوق کا خیال رکھتے ہوئے کوئٹہ کے عوام کے ساتھ ناانصافی نہ ہونے دیں، کوئٹہ کی آبادی 30لاکھ تک پہنچ چکی ہے مگر وسائل اور سہولیات کم آبادی کے حساب سے فراہم کیئے جارہے ہیں، جوکہ آئین وقانون کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا مردم شماری کا عمل بھی انتہائی سست روری کا شکار ہے، تاحال زیادہ ترسرکلز اور بلاک کاشمار نہیں ہوا ہے، حالات کومدنظررکھتے ہوئے مردم شماری میں مزید توسیع کی جائے انہوں نے کہاکہ مردم شمار ی کوئٹہ سمیت بلوچستان کی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے بدقسمتی سے حکومت اورمتعلقہ اداروں کی غیرسنجیدگی اور غفلت کیباعث خدشہ ہے کہ کوئٹہ کے عوام کے ساتھ ایک بار پھر ناانصافی کا شکار بنایا جائے، جس کی جمعیت علمائاسلام سمیت کوئی عوام دوست سیاسی وجمہوی جماعت اجازت نہیں دے گی۔
خانہ و مردم شماری کے عمل میں مزید توسیع کی جائے، کوئٹہ کی آبادی کوکم شو کرنے کا قوی اندیشہ ہے،مولانا عبدالرحمن رفیق

ٹیگز:
مولانا عبدالرحمن رفیق
