اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف) نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کا صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کے صدارتی آرڈیننس کے خلاف درخواست ایڈووکیٹ جہانگیر جدون نے دائر کی۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کا نوٹس لے، صدارتی آرڈیننس کو حکومت بدنیتی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے، صدارتی آرڈیننس کو غیر معقول اور خلاف آئین قرار دیا جائے، صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سپریم کورٹ، پارلیمنٹ کی خود مختاری کو سبوتاژ کیا گیا۔
یاد رہے مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشنز ترمیمی آرڈیننس 2021ء جاری کیا تھا، آرڈیننس کے تحت سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکیں گے۔ آرڈیننس کو سپریم کورٹ کی صدارتی ریفرنس پر رائے سے مشروط کیا گیا ہے۔
سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کا صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

ٹیگز:
سینیٹ
