کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئر نگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کے نام سے ملازمین کی نمائندہ تنظیم قائم کردی گئی،تنظیم کی عبوری کابینہ نے حلف لے لیا جو آئندہ چھ ماہ میں رکن سازی مکمل کر کے باقاعدہ انتخابات کروائے گئی۔بدھ کو بیوٹمز ملازمین کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کے قیام اور اس کے آئین کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر نعمان خان کو صدر، سہیل انور کو سینئر نائب صدر، شمس الہدی جنرل سیکرٹری،آرین خان اور عثمان بلوچ نائب صدور، ڈاکٹر مہدی سینئر جوائنٹ سیکرٹری، خیبر خان انفارمیشن سیکرٹری، منظور احمد بلوچ فنانس سیکرٹری، عزیز الرحمن آفس سیکرٹری منتخب کر کے عبوری کابینہ اورایگزیکٹو کونسل تشکیل دی گئی۔عبوری کابینہ ایسوسی ایشن کی رکن سازی مکمل کر کے آئندہ چھ میں باقاعدہ انتخابات کروائے گی۔ ملازمین کے اجلاس میں فیکلٹی،ایڈمن افسران سمیت دیگر سٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ایسوسی ایشن کے آئین،عبوری کابینہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کے نام سے ملازمین کی نمائندہ تنظیم قائم کردی گئی

ٹیگز:
بیوٹمز
