کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن بلوچستان ریجن کے چیئرمین سید ناصر آغا نے کہا ہے کہ مفت آٹا اسکیم پورے ملک کی بجائے صرف پنجاب میں شروع کرنا باقی صوبوں کے نادار غریب اور مفلس عوام کے ساتھ انتہا درجے کی ناانصافی ظلم اور مذاق ہے بلوچستان کے غریب عوام کو مفت آٹے کی فراہمی یقینی نہیں بنائی گئی تواحتجاج کا بھرپور آئینی و قانونی حق رکھتے ہیں یہ بات انہوں نے بیان جاری کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ مفت آٹا کی فراہمی صرف پنجاب تک محدود رکھنا قابل مذمت اور قابل افسوس ہے اور دیگر صوبوں خا ص کر بلوچستان کے غریب عوام کو نظر انداز حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے جس کو ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے کیونکہ اس وقت ملک میں سب سے غریب صوبہ بلوچستان ہے بلوچستان کے عوام ایک کی وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں سب پہلے مفت آٹے کی فراہمی بلوچستان کیلئے یقینی بنائی جائے اور بلوچستان کے عوام کو ریلیف فراہم کی جائے کیونکہ بلوچستان کے غریب عوام مہنگائی کے مارے درپدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اور کوئی پوچھنے والانہیں ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اعلی حکام کو اس کا فوری طور پر نوٹس لینا چاہئے اور بلوچستان کے غریب عوام کیلئے بھی مفت آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے انہوں نے کہاکہ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سمیت دیگر اعلی حکام کو اس مسئلے پر نوٹس لینا چاہئے اور اس پر آواز بلند کرنا چاہئے تاکہ غریب صوبے کے غریب عوام کو مفت آٹا فراہم ہوسکیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے غریب عوام کو مفت آٹے کی فراہمی یقینی نہیں بنائی گئی تو پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن بلوچستان احتجاج کا بھرپور آئینی و قانونی حق رکھتے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی و صوبائی حکومتیں ہوں گے۔
مفت آٹا اسکیم پورے ملک کی بجائے صرف پنجاب میں شروع کرنادیگرصوبوں کے ساتھ مذاق ہے، فلورملز ایسوسی ایشن

ٹیگز:
فلورملز ایسوسی ایشن
