لاہور(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی پی ایس ایل سیزن 8 کے فائنل کے بعد دبئی جائیں گے ۔
چیئرمین نجم سیٹھی نے آئی سی سی اور اے سی سی کے اجلاسوں میں شرکت کرنا ہے جس کیلئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے بعد دبئی جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی میٹنگز میں پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دے گا ، مزید برآں اے سی سی کا اجلاس ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے بڑا اہم ہے، اجلاس میں پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے سخت مؤقف اپنائے گا۔

