خانوزئی (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی دیوالیہ پن، سیاسی افراتفری، بدترین مہنگائی اور بیروزگاری 2018 میں بننے والی سلیکٹڈ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور اب پی ڈی ایم میں شامل پارٹیوں کی حکومتی نااہلی نے ملک کے محکوم اقوام اور مظلوم عوام کو سنگین صورتحال سے دوچار کردیاہے۔ موجودہ دو قومی صوبے کے ہر شعبہ زندگی میں پشتون بلوچ قومی برابری تسلیم کرنے سے ہی حقیقی بھائی چارے کی فضا بن سکتی ہے ان خیالات کا اظہار پشتونخوا میپ کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات عیسی روشان، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری محمود ریاض، ضلعی معاون سیکریٹری پیر شمس اللہ، علاقائی سینئر معاون نصیب اللہ کلیوال، چیئرمین دوست محمد خان، روزی خان اور عادل زمان نے خانوزئی صالح زئی میں جناب عبدالرحیم مندوخیل کے نام سے نئے ابتدائی ہونٹ کے قیام اور صوبائی ڈپٹی سیکریٹری محمود ریاض کاکڑ، ضلع معاون حیات اللہ کارمل، چیئرمین دوست محمد خان، ڈاکٹر مزمل پانیزئی نے کلی خانوزئی دادگزئی میں روشان ابتدائی یونٹ کے قیام اور صوبائی ڈپٹی سیکریٹری محمود ریاض کاکڑ، پروفیسر نجیب اللہ، چیئرمین دوست محمد خان، حاجی نیک محمد اور علاوالدین نے کلی خانوزئی منگل ا?بادمیں بابت لالا ابتدائی یونٹ کے قیام کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تینوں ابتدائی یونٹوں کے انتخابات عمل میں لائے گئیاور نومنتخب ایگزیکٹیوز سے پارٹی رہنماوں نے حلف لیا۔ مقررین نے کہا کہ پشتونخوا میپ پشتونخوا وطن کے تمام عوام کی حقیقی ترجمان پارٹی ہے جس نے اپنے غیور عوام کو ہر قسم کے درپیش مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں حل کرنے کی تاریخ ساز جدوجہد کی ہے۔ سا لار شہدا خان شہید کی شروع کردہ تحریک سے لیکر ملی شہید عثمان خان کاکڑ کی شہادت تک گھمبیر حالات میں طویل عرصے پر محیط جدوجہد کے دوران تاریخ ساز قربانیاں دی ہیاور اب بھی اپنے واضع بیانیے کے ساتھ جدوجہد کو مزید تیز کرتے ہوئے میدان میں مصروف عمل ہے۔ پشتونخوا وطن کی ملی وحدت، ملی تشخص کی بحالی، پشتونخوا وطن پر مشتمل پشتون قومی صوبے کے قیام اور اس دو قومی صوبے میں قومی برابری تسلیم کرانے اور ملک میں حقیقی جمہوریت، جمہورکی حکمرانی، قوموں کی برابری، ا?ئین و قانون کی حکمرانی، پارلیمنٹ کی بالادستی اور خودمختاری کیلئے جدوجہدجاری رکھے گی۔
پشتون بلوچ قومی برابری تسلیم کرنے سے ہی حقیقی بھائی چارے کی فضا بن سکتی ہے، عیسی روشان

ٹیگز:
عیسی روشان
