کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) واشک میں نامعلوم افراد کا لیویز کی چیک پر حملہ ایک اہلکارجاں بحقدوسرازخمی ہو گیا۔ لیویز حکام کے مطابق گزشتہ شب واشک کے علا قے خاران اور واشک بسیمہ روڈ پر واقعہ ولی چیک پر نامعلو م افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو لیویز اہلکار نعمت اللہ سمالانی اور رحمت اللہ زخمی ہو گئے جبکہ لیویز کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آوار بھی زخمی ہو گیا۔ لیویز کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے لیویز اہلکار نعمت اللہ جاں بحق ہو گیا۔ لیویز کے مطابق حملہ آور اپنے زخمی ساتھی کو گاڑی میں لے کر فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیر ے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
واشک میں نامعلوم افراد کا لیویز کی چیک پر حملہ، ایک اہلکارجاں بحق دوسرازخمی

ٹیگز:
واشک
