سندھ :وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے پورے ملک میں تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں لیکن اگر دوبارہ کیسز زیادہ بڑھے تو مجبوراً اسکول بند کرسکتے ہیں، بطور وزیر چاہتا ہوں کہ محکمہ تعلیم بہتر ہوسعید غنی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جن اسکولوں کی تیاری نہیں ہے وہ کچھ عرصے اسکول بند رکھ سکتے ہیں، اگر والدین چاہیں تو وہ بچوں کو اسکول جانے سے روک سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے لیے ممکن نہیں کہ ہر اسکول میں جا کر ایس او پیز چیک کرے، والدین اس حوالے سے ایس او پیز کو چیک کریں۔
سعید غنی نے کہا کہ اسکولوں میں پچاس فیصد بچوں کو حاضری کی اجازت ہوگی، ہم طلبہ کی رہنمائی کے لیے ماڈل ایگزامینیشن پیپر جاری کریں گے اور اسکول کالجز میں کورونا کے ٹیسٹ کرائے ہیں اب تک کالجز میں کورونا وائرس کی 1.9فیصد شرح ہے، ہم نے اسکول کالجز میں کورونا کے ٹیسٹ کرائے ہیں صوبائی وزیر نے کہا کہ اب تک زیادہ کیسز کی وجہ سے4 کالج بند کرچکے ہیں، اسکولوں میں 11ہزار 845ٹیسٹ میں سے 546مثبت آئے ہیں، اسکولوں میں کورونا وائرس کی 5.9فیصد کی شرح ہے۔
انہوں نے کہا کہ دادو کا اسکول زیر تعمیر ہے، وہ عمارت محکمہ تعلیم کے حوالے نہیں ہوئی، ہماری حکومت آنے کے بعد کوئی اسکول اوطاق کے لیے نہیں بنایا گیاوزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ گورنرز کو پی ٹی آئی کی پارلیمانی بورڈز میں شامل کیا گیا، گورنر کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو، غیر جانبدار ہوتا ہے، آئین کے مطابق سینیٹ الیکشن خفیہ رائے شماری سے ہوتا ہے۔

