اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے صدرِمملکت نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرکے زبردست کام کیا۔منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کی شان ہے الیکشن کا وہی دن آیا جس رات عمران خان پر شب خون مارا گیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ ملک کو الیکشن کی تاریخ ہی بچا سکتا ہے ورنہ خانہ جنگی ہوگی۔ الیکشن سے بھاگنے والی جماعتیں سیاسی نہیں مافیاز ہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ نیب کا کیس سپریم کورٹ میں ہے، قوم کی نظریں سپریم کورٹ کی جانب ہیں۔

