قلعہ سیف اللہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر اطلاعات مٹھا خان کا کڑ نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کے زریعہ ہی عوام تک ترقی کے ثمرات پہنچائے جاسکتے ہیں فنڈز کا صیح مصرف حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی واضع ہدایت ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں بے قائدگی اور وسائل کا ضیاع ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے باتو زئی ڈیم کے دورہ کے موقع پر مقامی عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے صوبائی مشیر کو ڈیم کی غیر معیاری تعمیر سے آگاہ کیا صوبائی مشیر نے نشاندہی کئے گئے نقائص کا معائینہ کرتے ہوئے موقع پر موجود محکمہ آبپاشی کے افسران سے باز پرس کی انہوں نے کہا کہ وہ ڈیم کے نقائص وزیراعلیٰ کے نوٹس میں لائیں گے اور درخواست کرینگے کہ اس حوالے سے اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں تاکہ ذمہ داری کا تعین ہو سکے انہوں نے کہا کہ ڈیموں کی تعمیر کا مقصد پانی کے زخائر میں اضافہ اور زراعت و روزگار کا فروغ ہے ڈیموں کی تعمیر میں غفلت کے متحمل نہیں ہوسکتے صوبائی مشیر نے یقین دلایا کہ محکمہ آبپاشی کو نقائص کو فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت کی جائیگی
ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کے زریعہ ہی عوام تک ترقی کے ثمرات پہنچائے جاسکتے ہیں ، مٹھاخان کاکڑ

ٹیگز:
مٹھاخان کاکڑ
