سبی(ڈیلی گرین گوادر)آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کے زیر صدارت ایک اعلیٰ سطی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم،ایڈیشنل آئی جی وکمانڈنٹ بی سی سلمان چوہدری،ڈی آئی جی پولیس سبی رینج منیر احمد شیخ،ڈی آئی جی نصیر آباد رینج عبدالحی بلوچ،کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی،ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی،ایس ایس پی محمد یوسف بھنگر،ایس ایس پی نصیر آباد محمد حسین لہڑی،ایس ایس پی بولان محمود نوتیزئی،ایس ایس پی اوستہ محمد حسنین دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کیااجلاس میں امن و امان سے متعلق آمورکا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں امن وامان کی صورتحال،جرائم کی روک تھام اور ان سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے لائحہ عمل اور اٹھائے گئے اقدامات پر غور کیا گیااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے میں سیکورٹی اداروں کے کئی افسران و جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جن پر ہمیں فخر ہے ان کے مشن کو جاری رکھا جائے گاانہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کیلئے پولیس کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے موجودہ وسائل کو بہتر اور موثر انداز میں استعمال میں لاتے ہوئے امن وامان کی صورتحال کو برقرار اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ سبی تبلیغی اجتماع میں سیکورٹی کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اجتماع گاہ کے اندر اور باہر سیکورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں اور سیکورٹی پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے تبلیغی اجتماع کے موقع پر ٹریفک کے نظام کو رواں رکھنے کے لئے متبادل انتظاما ت کریں بعد ازاں آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سبی میلہ نہ صرف ثقافتی لحاظ سے اہم ہے بلکہ معشیت کے حوالے سے بھی اہمیت کے حامل ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں معاشی حالت سنگین ہیں اس طرح کے بڑے پروگرام کا انعقاد خوشی کی بات ہے سبی میلہ ہمارے لئے سبی کے عوام بزنس کمیونٹی کے لئے بہت اہمیت کے حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ سالانہ سبی میلہ کی تیاریوں اور سیکورٹی انتظامات کے لئے سول ایڈمنسٹریٹر ز،پیرا ملٹری فورسسز،پولیس اور لیویز فورس سارے ملکر سبی میلہ کے انتظامات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ شہر کے منتخب نمائندے،سول سوسائٹیاور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات اپنا حصہ ڈال رہے ہیں تاکہ سبی میلہ کو بہتر انداز سے منایا جاسکے انہوں نے کہا کہ ماضی میں کچھ نا خوشگوار واقعات رونما ہوئے تھے ان واقعات کے احساسیت اور اہمیت کو چمد نظر رکھتے ہوئے آج ہم خود آئیں ہیں سیکورٹٰ انتظامات کا جائزہ لیا ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پولیس کے موجودہ وسائل کو بہتر اور موثر انداز میں استعمال میں لاتے ہوئے امن وامان کی صورتحال کو برقرار اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،آئی جی پولیس بلوچستان

ٹیگز:
آئی جی پولیس بلوچستان
