کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہمارے لشکرو کاروان کااغراض و مقاصد یہ ہے کہ اپنے علاقے کو ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کرنا نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہے ماضی میں حلقے سے منتخب نمائندگان نے حلقے کی ترقی اور نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی کے حوالے سے کوئی کام نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے حلقے ترقی سے محروم اور تعلیم نوجوانان ماسٹر کی ڈگڑی ہاتھوں میں لئے روزگار کے لئے در کے ٹھوکرے کھارہے تھے ساڑے چار سالہ دور حکومت میں سینکڑوں نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار فراہم کیا ہے یہ نوجوانوں پر کوئی احسان نہیں بلکہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ حلقے سے بیروزگاری کا خاتمہ، نوجوانوں کو باعزت روزگارکی فراہمی ہے حلقہ انتخاب میں اپنے ساڑے چار سالہ دور حکومت وفاق و صوبائی حکومتوں سے حلقہ انتخاب کی ترقی و عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے منظورکرائے ہے حلقے کے عوام خصوصاََ نوجوانوں سے استدعا ہے کہ وہ ہمارے لشکر اور کارواں میں شامل ہوکر علاقے کی ترقی و خوشحالی میں ہمارا ساتھ دیکر ترقی دشمن مذہب اورقوم پرستی کے نام پر سیاست اورووٹ لینے والوں کی جعلی سیاست کا خاتمہ کرے ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ نواح کلی میں گرینڈ شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرجمعیت وعلماء اسلام، پشتونخوامیپ اور تحریک انصاف سے بڑی تعداد میں لوگوں نے مستعفی ہوکر حاجی نورمحمد خان دمڑ کے کاروان/ بی اے پی میں بقاعدہ شمولیت کااعلان کیا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ سیاسی مخالفین ہمارے منظور کردہ تیزی سے مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارے کارکردگی اور عوامی مقبولیت سے ہمارے سیاسی مخالفین حواس باختہ اور بوکھلاہٹ کاشکار ہے ہماری حکومت کی ترجیحات میں سب سے پہلی ترجیح عوام کو ہر طرح کی بنیادی سہولت پہچانا ہے، جس کے لئے ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے درجنوں افراد کی انکے کارواں اور پارٹی میں شامل ہونے پرانہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ انکی شمولیت سے پارٹی ضلع زیارت میں مزید فعال اور مضبوط ہوگی اور بہت جلد مزید سینکڑوں لوگ شامل دریں اثناء آل پارٹیز ایکشن کمیٹی ہرنائی کے عہدیداروں نے ضلع زکواۃ چیئرمین سید شادی گل بخاری کی قیادت میں سنیئر صوبائی وزیر سے ملاقات کی ملاقات میں آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے عہدیداران حاجی دوران ترین، صاحب جان ترین، عبدالحق میانی شامل نے وفد نے ایکشن کمیٹی کے عہدیداران کی گرفتاری اور ضلع ہرنائی کے مسائل سے آگاہ کیا خصوصاََ ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں کی رہائی اور ہرنائی کوئٹہ روڈ، ہرنائی سنجاوی روڈ کے تعمیراتی کام دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے وفد کو یقین دہانی کی ہرنائی کوئٹہ ہرنائی سنجاوی روڈ کی تعمیراتی کام جلدازجلد دوبارہ کرنے کی کوشش کرینگے اور ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں کی رہائی کیلئے وزیرداخلہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے اس سلسلے میں بات کرینگے۔
ہمارے لشکرو کاروان کااغراض و مقاصد یہ ہے کہ اپنے علاقے کو ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کرنا ہے ، نورمحمد خان دمڑ

ٹیگز:
نورمحمد خان دمڑ
