لاہور (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان لانے کا اعترف کرچکے، بتائیں کس معاہدے کے تحت انکو یہاں بسایا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان کو سیاسی نالائقی کا نوبل ایواڈ ملنا چاہئے، ملک میں مہنگائی کی وجہ گزشتہ حکومت کے فیصلے ہیں۔ کےپی حکومت نے انسدادِ دہشت گردی کیلئے ملنے والے پیسوں سے عیاشی کی۔ عوام آپکو ملک کے مستقبل سے مزید کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔احسن اقبال بولے کہ ملک میں کرپشن سے نہیں سیاسی عدم استحکام سے مسائل رہے، چار سالوں میں ایک ڈالر ملک میں نہیں آیا، کمپنیاں دفتر بند کرکے واپس چلی گئیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسڈ سے معاشی مسائل بڑھ گئے، پانچ سالوں میں افراط زر بڑھی ہے۔ سیاسی تبدیلی ہر چیز کو تباہ کرتی ہے، حکومتوں کے آنے جانے سے کوئی بھی معاشی پلاننگ نہیں چل سکتی۔وفاقی وزیر مزید بولے کہ سی پیک گیم چینجر ہے، سی پیک کرکٹ نہیں فٹ بال کا کیچ ہے اگر فائدہ نہ اٹھایا تو قیمت ادا کریں گے۔

