قلعہ عبداللہ(ڈیلی گرین گوادر)عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی صوبائی وزیر خوراک و خزانہ انجینئرزمرک خان اچکزئی نے لسبیلہ بس حادثہ میں ناخوشگوار اور لرزہ خیز واقعہ کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیا پر دلی رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد اور سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم سب جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے جان بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
لسبیلہ بس حادثے میں جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے،زمرک خان اچکزئی

ٹیگز:
زمرک خان اچکزئی
