نصیرآباد (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی میر سلیم احمد خان کھوسہ نے کہا ہے کہ صحبت پور عوام کی ووٹرز حمایتوں کی ہمیں مکمل تائید و حمایت حاصل ہے 2023کے عام انتخابات میں عوام کی طاقت سے بھرپور طریقے سے حصہ لیکر عوامی خدمت اور ترقی کے تسلسل کو جاری رکھیں گے ہم نے ہمیشہ انفرادی ترقیاتی منصوبوں کے بجائے اجتماعیت کو فروغ دیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوں آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے پیپلز پارٹی غریب مظلوم عوامی کی نمائندہ پارٹی ہے ہم بلند بانگ دعوے نھی کرتے بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں انشااللہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے کامیابی حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھوسہ ہاوس صحبت پور علاقہ معتبرین معززین اور نصیرآباد کے صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عطااللہ خان کھوسہ سمیت دیگر موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی میر سلیم احمد خان کھوسہ نے کہا کہ حلقہ انتخاب میں اس سال کروڑوں روپے کی اسکیمات متعارف کروائی گئی اور ان عوام کی خواہشات کے عین مطابق منصوبوں کو معیار کے مطابق مکمل کیا گیا ہے کئی منصوبے اب بھی زیر تعمیر ہیں جن کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی انہوں نے کہاکہ ہم بے لوث اور بلاامتیاز خدمت پر یقین رکھتے ہیں حلقے کی عوام کی بلاتفریق خدمت کرکے ہم اپنا فریضہ ادا کررہے ہیں ان شااللہ انے والے دور میں عوام کے ووٹ سے منتخب ہوکر خدمت کے اس سلسلے کو جاری رکھیں گے۔
آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے،پیپلز پارٹی غریب مظلوم عوامی کی نمائندہ پارٹی ہے،میر سلیم کھوسہ

ٹیگز:
میر سلیم کھوسہ
