کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی عطاء المنیم بلوچ نے عوامی شکایت پر یوٹیلٹی اسٹور پر چھاپہ مارکر آٹے کی سرکاری نرخ نامہ سے ہٹ کر فروخت کرنے پر اسٹور منیجر گرفتار کرلیا۔کارروائی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت اور عوامی حلقوں کی جانب سے شکایت پر ریلوے اسٹیشن یوٹیلیٹی سٹور پر کی گئی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطاء المنیم کا کہنا تھا ہے شہر میں گرانفروشی اور لوگوں کی مجبوریوں سے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور عوام کو لوٹنے اور سرکاری نرخ نامے کے برعکس اشیاء خوردونوش بلخصوص آٹا فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی شہر میں اشیاء خوردونوش سمیت آٹے کی ذخیرہ اندوزی اور مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔لہذا تاجر برادری اور دکانداران گرانفروشی،ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائیں۔
آٹے کی سرکاری نرخ نامہ سے ہٹ کر فروخت کرنے پر اسٹور منیجر گرفتار

ٹیگز:
اسٹور منیجر گرفتار
