نو کنڈی(ڈیلی گرین گوادر)نو کنڈی میں ٹریفک حادثہ 3افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو نوکنڈی کے علا قے عیسی طاہر لانڈی کے قریب آرسی ڈی شاہراہ پر زمباد اور بوزر گاڈی کے مابین ٹریفک حادثے کے نتیجے میں محمدحیات، نعمت اللہ اور ایاز جا ں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں مزید کاروائی جا ری ہے۔
نو کنڈی، ٹریفک حادثے میں 3افراد جاں بحق

ٹیگز:
نو کنڈی
