ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) رکن بلوچستان اسمبلی میر سلیم احمد کھوسہ کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعد حلقہ انتخاب آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا۔سیکڑوں گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ ہزاروں افراد نے سندھ بلوچستان کی سرحد پر رکن اسمبلی سلیم احمد کھوسہ کا استقبال کیا جیالوں حامیوں اور حلقہ انتخاب کے عوام نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں قبائلی شخصیت صابر خان کھوسہ نے بلوچی دستار پہنائی شہری اتحاد کے صدر حاجی عبدالستار کھوسہ، سیف اللہ کھوسہ اور محمد نور کھوسہ نے ڈیرہ اللہ یار میں شاندار استقبال کیا اور قافلے کی صورت میں کھوسہ ہاوس صحبت پور پہنچایا استقبالیہ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ صحبت پور اور نصیرآباد ڈویژن کے عوام نے اپنا فیصلہ پاکستان پیپلزپارٹی کے حق میں سنا دیا آئندہ انتخابات میں بلوچستان بھر سے پاکستان پیپلزپارٹی اکثریتی پارٹی کے طور پر سامنے آئے گی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں صوبے کی احساس محرومیوں کا خاتمہ کریگی۔انکا کہنا تھا کہ بلوچستان وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود تعلیم صحت انفراسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں بہت پیچھے ہے یہاں غربت کی شرح دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ ہے رہی سہی کسر سیلاب کی تباہ کاریوں نے پوری کر دی لاکھوں افراد بے گھر ہوئے جنکی بحالی کے لیے صوبائی حکومت نے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے سیلاب متاثرین آج بھی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں پیپلزپارٹی صوبے کے عوام کے دکھوں کا مداوا کرے گی اور ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرے گی۔پیپلزپارٹی میں شمولیت کو حلقہ انتخاب کے عوام کی دیرینہ خواہش قرار دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عوام نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کو وقت کا بہتر فیصلہ قرار دیا ہے یہی وجہ ہے کہ ہزاروں افراد نے والہانہ استقبال کرکے ثابت کیا کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے پیپلزپارٹی ہی نمائندہ سیاسی جماعت ہے جس نے اپنی سابقہ دور حکومت میں صوبے میں ترقی و خوشحالی کے میگا منصوبے شروع کئے 10 ہزار افراد کو آغاز حقوق بلوچستان پیکج کے تحت ملازمتیں دیں اور این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ بڑھایا آئندہ انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی۔
بلوچستان بھر سے پاکستان پیپلزپارٹی اکثریتی پارٹی کے طور پر سامنے آئے گی ، میر سلیم احمد کھوسہ

ٹیگز:
میر سلیم احمد کھوسہ
