کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر وسابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ وزیراعظم میاں محمدشہبازشریف نے صحیح معنوں میں حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کی جانب سے جینوا کانفرنس میں عالمی شراکت داروں کے سامنے مملکت خداداد اور سیلاب زدگان کامقدمہ پیش کیاہے۔ سیلاب کے بعد پاکستان کے ریزیلینٹ ریکوری، بحالی اور تعمیر نو فریم ورک کی تعمیل میں عالمی اداروں اور ممالک کی جانب سے 10 ارب ڈالر سے زائد امداد کا اعلان قابل تعریف ہے عالمی دنیا نے پاکستان میں سیلاب اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں کا اعتراف کیا ہے۔ پاکستان کو سیلاب زدگان کی بحالی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کیلئے وسائل درکار تھے۔ یہ پاکستان کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے اس ساری عمل میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی مسلسل کاوشیں قابل تحسین ہیں، سیلاب کے بعد وہ عالمی سطح پر پاکستان میں کمزور اور متاثرہ لوگوں کی آواز بن کے سامنے آئے۔ انہوں نے کہاکہ یورپی یونین،چین،عالمی بینک،جرمنی،جاپان،یو ایس ایڈ،فرانس،اسلامک ڈویلپمنٹ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے 8سے 10ارب ڈالرز کی امداد کااعلان کیاگیاہے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں محمدشہبازشریف نے دنیا کے سامنے ایک مضبوط مقدمہ پیش کیاہے اور عالمی دنیا کی جانب سے بھرپور امداد کے عزم کااظہار کیاگیاہے قدرتی آفات کے نتیجے میں کم ترقیاتی ممالک کی ترقی وخوشحالی کیلئے ترقی یافتہ ممالک کاآگے آنا خوش آئند ہے۔
وزیر اعظم نے جنیوا کانفرنس میں سیلاب متاثرین کا مقدمہ پیش کیا،جمال شاہ کاکڑ

ٹیگز:
جمال شاہ کاکڑ
